عزیز طلبہ وطالبات
تعلیم ایک ایسا روشن ستارہ ہے جس سے نہ صرف دل ودماغ منور ہوتے ہیں بلکہ انسان کاحال اورمستقبل بھی تاب ناک ہوجاتے ہیں۔ یہی وہ کاروبار ہےجس میں کبھی کسی کا نقصان نہیں ہوا۔ اگرعلم۔علمی سرگرمیوں اورتعلیم کی اہمیت نہ ہوتی اورملک وقوم کے ہرفرد کواس کی ضرورت نہ ہوتی تودنیا کے کسی بھی ملک میں تعلیمی ادارے اوریونیورسٹیاں نہ بنائی جاتیں۔ اس سرگرمی میں خوبصورتی یہ ہے کہ آپ اپنے بہترمستقبل کےلئے اوراپنے والدین کی خوشنودی کےلئے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
ڈاکٹرسیدمحمدعمران
پرنسپل
گورنمنٹ گریجوایٹ کالج
اٹک
گورنمنٹ گریجوایٹ کالج اٹک کاشمارملک کے ممتاز اورتاریخی تعلیمی اداروں میں ہوتاہے۔
اپنے طلبہ کوایسی معیاری تعلیم فراہم کرنا جوانکی کامل شخصیت سازی میں معاون ہو، انھیں ذمہ دار۔دیانتدار اور محب وطن شہری بنائے۔یوں ہمارے طلبہ وطالبات نہ صرف ملک وقوم بلکہ پوری انسانیت کی خدمت کےجذبے سے سرشار ہوکردنیا کےلئےمشعل راہ بن جائیں
ہم مذہب اورسائنس کی ہم آہنگی پرمکمل یقین رکھتے ہیں۔اسی یقین کوپیش نظررکھتے ہوئے اپنے طلبہ وطالبات کوسرسید کےنقش قدم پرچلتے ہوئے جدید سائنسی اصولوں کے مطابق ایسی تعلیم اورایسی تربیت کریں گے کہ ۔۔۔ فلفسہ ان کے دائیں ہاتھ،نیچرل سائنس بائیں ہاتھ میں اورسر پہ لاالہ الااللہ محمدالرسول اللہ کاتاج ہوگا
Students enrolled
Courses Offered
Degree Programs
Certified Teachers