گورنمنٹ گریجوایٹ کالج،اٹک کا شمارملک کے ممتاز اور تاریخی تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے ۔یہ پاکستان کا واحد تعلیمی ادارہ ہے جو بالترتیب پرائمری،اسکول(۱۹۰۴ء)،مڈل اسکول(۱۹۰۸ء)،مڈل سٹینڈرڈ ٹیچرزٹریننگ نارمل اسکول سکینڈری اسکول (۱۹۱۲ء)،انٹرمیڈیٹ (۱۹۲۴ء)پوسٹ میٹرک کلیریکل اسکول(۱۹۳۹ء)اور ڈگری کالج(۱۹۴۲ء)سے ترقی کرتا ہوا ، ۱۹۹۲ء میں پوسٹ گریجوایٹ کالج بنا۔۲۰۲۱ء میں پنجاب میں نئی تعلیمی پالیسی کے تحت بی۔ ایس پروگرام کے حامل کالجوں کو گریجوایٹ کالج قرار دے دیا گیا۔چناں چہ کالج ہٰذا، گورنمنٹ گریجوایٹ کالج اٹک ہوگیا۔
اس کالج کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ ۲۴۔مارچ ۱۹۴۰ء کو کالج میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد کر کے اٹک سے تحریک پاکستان کا آغاز کیاگیا۔ ۱۹۲۴ء میں جب ـــ’’گورنمنٹ انٹر کالج،کیمبل پور ‘‘کا قیام عمل میں آیا تو اس کے پہلے پرنسپل مرزا محمد محسن تھے۔جب انٹر کالج کو ’’ڈگری کالجـ‘‘کا درجہ ملا تویہاںمعروف کرکٹر ماجد خان کے والدڈاکٹر محمد جہانگیر خان کا تقرر پرنسپل کی حیثیت سے ہوا،ڈاکٹر محمد جہانگیرخان انگریز دور میں متحدہ ہندوستان کرکٹ ٹیم میں کھلاڑی کی حیثیت سے کھیل چکے ہیں ۔
پروفیسر محمد افضل کو پوسٹ گریجوایٹ کالج اٹک کا پہلا پرنسپل ہونے کا اعزازحاصل ہے۔ اس طرح یہاں انگریزی،ریاضی، اکنامکس، کیمسٹری ، اور فزکس کے شعبوں میں ایم۔اے /ایم ۔ایس ۔سی کی سطح پر تدریس جاری ہوئی۔نیو سائنس بلاک،قائد اعظم ہال ، لائبریری کی عمارت اور نیو ہاسٹل سابق پرنسپل لیفٹیننٹ کمانڈر ظہور احمد کی مساعی کا نتیجہ ہے۔سابق پرنسل پروفیسر محمد اسماعیل کی ذاتی دل چسپی اور شوق نے کالج کو ایک خوب صورت مسجد سے نوازاجب کہ سابق پرنسپل پروفیسر نسیم احمدکے زمانے میں کالج لائبریری سے ملحقہ نیو بلاک تعمیر ہوا۔کالج لائبریری کا موجودہ بلاک کالج کے سابق طالب علم لیفٹیننٹ جنرل عبدالعلی ملک کی کو شش کا ثمر
اپنے طلبہ کوایسی معیاری تعلیم فراہم کرنا جوانکی کامل شخصیت سازی میں معاون ہو، انھیں ذمہ دار۔دیانتدار اور محب وطن شہری بنائے۔یوں ہمارے طلبہ وطالبات نہ صرف ملک وقوم بلکہ پوری انسانیت کی خدمت کےجذبے سے سرشار ہوکردنیا کےلئےمشعل راہ بن جائیں
ہم مذہب اورسائنس کی ہم آہنگی پرمکمل یقین رکھتے ہیں۔اسی یقین کوپیش نظررکھتے ہوئے اپنے طلبہ وطالبات کوسرسید کےنقش قدم پرچلتے ہوئے جدید سائنسی اصولوں کے مطابق ایسی تعلیم اورایسی تربیت کریں گے کہ ۔۔۔ فلفسہ ان کے دائیں ہاتھ،نیچرل سائنس بائیں ہاتھ میں اورسر پہ لاالہ الااللہ محمدالرسول اللہ کاتاج ہوگا
Students enrolled
Courses Offered
Degree Programs
Certified Teachers